Swat

منگلور،قتل ہونے والے شخص کا قاتل سگا بیٹا نکلا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    منگلور میں قتل ہونے والے شخص کا قاتل سگا بیٹا نکلا، جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی سیدو شریف سرکل اکبر حیات نے ایس ایچ او منگلور الطاف حسین کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ 7 ستمبرکو 55 سالہ سید اکبر کے انتقال کی خبر چلی، اور اس کو سپرد خاک کیا گیا۔ گھر والوں نے لوگوں کو بتایا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا۔ دو روز بعد پولیس کو اطلاع ملی کہ اس کو قتل کیا گیا ہے جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ 12 اکتوبر کو قبر کشائی کرکے مرحوم کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کی رپورٹ میں مرحوم کی وجہئ قتل تشدد بیان کی گئی۔ پولیس نے مقتول کے 21 سالہ بیٹے حضرت علی کو گرفتار کیا، تو اس نے اقبال جرم کیا اور ابتدائی بیان میں کہا کہ میں والدہ سے پسے مانگ رہا تھا کہ والد نے مجھے مارا، جس پر میں نے ان پر پتھروں سے حملہ کیا جس سے وہ جاں بحق ہوا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور مقتول کی بیوہ کے خلاف غلط بیانی کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔