Swat

سوات، 85 سالہ والد کے قتل کے الزام میں سزا پانے والا مجرم بیٹا بری

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے85 سالہ والد کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم بیٹے کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ ملزم کی جانب سے بیرسٹر اسد حمید الرحمان اور مستغیث کی جانب سے ان کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے عمر قید کی سزا ختم کرکے ملزم کو بری کردیا۔ ملزم شاہ نسیم جو چھ سال سے جیل میں ہے، پر الزام تھا کہ اس نے 17 دسمبر 2013ء کواپنے والد 85 سالہ نور حنی کو تحصیل مٹہ کے علاقہ ٹانگے شاہ میں پتھر کے وار سے قتل کیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج مٹہ نے 8 جولائی 2015ء کو اس مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔