سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ایس پی ایس کالج کے گراؤنڈ پر انٹر کالجز والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس سوات بورڈ افضال اور پرنسپل ایس پی ایس کالج افتخار علی نے فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا۔ ابتدائی میچ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گاگرہ نے ایک آسان مقابلہ کے بعد گورنمنٹ کالج خوازہ خیلہ کو پہلے دو سیٹس میں شکست دے کر مقابلہ سے باہر کردیا۔ دوسرے میچ میں جہانزیب کالج نے بھی ایک آسان مقابلہ کے بعد گورنمنٹ کالج الپورئی کو ہرادیا۔
Swat
