Swat

ایف سی کی پہلی ضلعی خاتون آفیسر نے چارج سنبھال لیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ایف سی کی تاریخ میں پہلی بارضلعی خاتون پولیس آفیسر حنامنورنے فرنٹیئر کانسٹبلری کی ضلعی آفیسر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔ بہادر خاتون آفیسر نے ایف سی کی یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی دی۔ ایف سی کے چاق وچوبنددستے نے بھی ایف سی کی پہلی خاتون آفیسر کو سلامی پیش کی۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون آفیسر حنا ربانی نے سوات کی ایف سی کیمپ کانجو میں باقاعدہ چارج سنبھالنے کے بعد ایف سی کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وردی پہننے اور عوامی خدمت کا شوق تھا۔ سو پولیس میں آکر یہ شوق پورا ہوگیا ہے۔ ایف سی میں آکربہت اچھا لگ رہا ہے اورمجھے فخر ہے کہ مجھے ایک دلیر فورس کی سربراہی کا موقع ملا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔