Swat

سوات فتح پور کے دو نوجوان سعودیہ میں جھلس کر جاں بحق

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ فتح پورکے 2 نوجوان دوست سعودی عرب میں گاڑی میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہوگئے،جن کی غائبانہ نماز جنازہ اداکردی گئی۔ فتح پور کا رہائشی سراج الدین ولد محمد عاقل ایک ہفتے قبل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب گیا ہوا تھا کہ وہاں پر پہلے سے مقیم سوات کے رہائشی دوست آفتاب ولد عزت مند کے ساتھ گاڑی میں جاتے ہوئے آگ لگ گئی۔ اس وجہ سے دونوں جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن کی غائبانہ نماز جنازہ اداکردی گئی۔ ان کو سعودی عرب ہی میں سپردخاک کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔