سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں عیسائی برادری نے اپنا مخصوص قبرستان نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عیسائی برادری کے افراد نے مکان باغ میں چرچ کے سامنے احتجاج کیا جس سے اقلیتی ایم پی اے وزیر زادہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوات میں پیدا ہوئے ہیں۔ سوات کے رہائشی ہیں لیکن سوات میں مسیحی برادری کے لئے قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے ہم انتقال کرنے والے مسیحوں کو دفنانے کے لئے ملاکنڈ، پشاور یا دوسرے علاقوں میں لے کر جاتے ہیں۔ اکثر اوقات اس کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو خصوصی حقوق حاصل ہیں۔ اس لئے حکومت سوات میں مسیحی برادری کے لئے قبرستان کا انتظام کرے، تاکہ جہاں ہم پیدا ہوئے ہیں، وہاں ہم کو سپرد خاک بھی کیا جائے۔
Swat
