سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے چمتلئی میں ایک شخص درخت سے گرکرجاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے چمتلئی میں چالیس سالہ فضل محمد ولد طالع زر درخت میں شاخ تراشی کررہاتھا کہ اچانک نیچے گرکر جاں بحق ہوگیا۔ انہیں بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
Swat
