Swat

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں، فضل رحمان نونو

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  قومی وطن پارٹی نے سوات ملاکنڈڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذکو یکسر مستردکرتے ہوئے اے پی سی بلانے کا اعلان کردیا۔ قومی وطن پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورسابق تحصیل ناظم فضل رحمان نونونے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب قبائلی علاقوں کو خیبرپختونخوا میں شامل کیا جارہاتھا، تو اس وقت حکومتی نمائندوں نے ملاکنڈڈویژن کی آئینی حیثیت ختم کی اورٹیکسوں کی مدمیں صرف پانچ سال تک ریلیف دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت بھی ہم نے قبول نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے قومی وطن پارٹی عنقریب آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی، جس میں تمام سیاسی جماتوں سمیت تاجروں اور دیگر لوگوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی جس کے دوران آئندہ کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔