Swat

سیدوشریف،عطائیوں کے خلاف آپریشن کلین اَپ، لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سیدوشریف سوات میں عطائیوں کے خلاف خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم کا آپریشن کلین اَپ، عطائیوں کے متعدد کلینکل لیبارٹریاں اور صحت مراکز سیل کر دیے گئے۔ خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے سیدشریف میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران متعددغیر متعلقہ اور نان کوالیفائیڈ افراد اشفاق، عزیز، سلمان وحید اور دیگر کو غیر صحت مند ماحول میں مریضوں کو انجکشن لگانے، انہیں مختلف بیماریوں کا علاج تجویز کرنے اور آر سی ٹی کے عمل میں مصروف پایا گیا۔ نتیجتاًپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اشفاق ڈینٹل کلینک، چیف ڈینٹل کلینک، سلمان وحید ہیلتھ کلینک اور دیگر صحت خدمات فراہمی کے نام پر لاچار مریضوں کے جان و مال سے کھیلنے میں ملوث مراکز کوسر بمہر کر دیا۔چیف ڈینٹل کلینک ریفیل کاٹیج کی بھاری مقدار اور سلمان وحید ہیلتھ کلینک سے غیر قانونی ادویہ کی بڑی کھپ بھی پکڑی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔