Swat

فرنگی کو بھگانے کے بعد اس کے حواریوں سے چھٹکارا پانا ہوگا، سینیٹر عثمان خان کاکڑ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)    پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر ڈپٹی چیئرمین محمد مختیار خان یوسف زئی، صوبائی صدر جنوبی پختونخواہ سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتون دھرتی کے حقوق کے لیے ہم جدوجہد کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم نے اپنے قائدین سمیت کارکنوں کے جانوں کے نذرانے دیے ہیں۔ فرنگی کو بھگایا ہے مگر اُن کے حواریوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ ہمارے وسائل پر استعماری ٹولہ قابض ہے۔ اس سے حقوق چھین کر لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے  ودودیہ ہال سیدو شریف سوات میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے 46ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے پہلے ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر، محبوب خان اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہم نے تمام پارٹیوں کو آزمایا ہے۔ ایک موقع پختونوں کے اپنی پارٹی پختونخواہ عوامی پارٹی کو دینا ہوگا۔ تاکہ علاقے کو درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوسکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔