سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر ایس پی ایس کالج کے طلبہ اور اساتذہ نے تحصیل کبل کے علاقہ ڈَڈَھرا میں پہاڑوں کی صفائی کی۔ طلبہ اور اساتذہ نے ڈَڈَھرا پارک اور قریب میں واقع پہاڑ میں صفائی کا کام کیا اور کوڑا کرکٹ جمع کرکے اسے تلف کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ پہاڑ ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ہمیں اپنے ملک اور علاقہ کی خوبصورتی کے لئے پہاڑوں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہوگا۔ درختوں کی کٹائی کے خلاف آواز اٹھائیں گے، تاکہ ہمارے پہاڑوں کی قدرتی خوبصورتی برقرار رہ سکے۔
Swat
