سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ جامبیل میں دو لڑکوں نے چودہ سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ایس ایچ او کوکارئی نثار خان کے مطابق آٹھویں جماعت کا طالب علم عابد کی دکان میں سودا خریدنے کے لئے گیا، جہاں دکاندار نے اس کو گودام سے سامان لانے کا کہا اور بعد میں عابد علی اور جواد گودام میں گئے اور دروازہ بند کرکے بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے متاثرہ بچے کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔
Swat
