Swat

امیر مقام کا فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے قتل پر سہ روزہ سوگ کا اعلان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   ن لیگ کے سینئر رہنما کے قتل پر ن لیگ نے صوبہ بھر میں سہ روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ نمازِ جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا کہ میں لندن میں تھا۔ جب مجھے خبر ملی، تو برطانیہ کا دورہ مختصر کرکے اسی وقت لندن سے روانہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہوچکی۔ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کوگرفتار کرکے سامنے لایا جائے۔ سوات میں دوبارہ امن کو نقصان پہنچنے سے قبل حکومت ہوش لیں۔ فیروزشاہ ایڈوکیٹ کی شہادت پورے ملک کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں