Swat

رحیم آباد، کانجواور بریکوٹ میں عطائیوں کے خلاف آپریشن، کئی سیل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)    خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے رحیم آباد، کانجواور بریکوٹ میں عطائیوں کے خلاف آپریشن کیا۔ ٹیم کے ارکان نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ا نعم ناصر کے ہمراہ بریکوٹ میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ہومیو کے بجائے ایلوپیتھک طریقہ علاج پر نیچرل ہیلتھ کلینک،  خان میٹرنٹی ہوم کلینکل لیبارٹری ،عقیب ڈینٹل کلینک، فوجی میڈیکل کلینک،  کلینک حکیم ڈاکٹر رشید احمد  کوغیر مجاز افراد کے پریکٹس پر سیل کرکے بند کیا گیا۔ ایچ سی سی ٹیم نے رحیم آباد، کانجواور دیگر علاقوں میں کارروائی کرکے ذیشان سکین اینڈ لیزر کلینک،  زریاب ہیلتھ کئیر کلینک اینڈ لیبارٹری،  مروان ڈینٹل کلینک  اور ناصر ہیلتھ کلینک  کو غیر متعلقہ افراد کے پریکٹس کے پاداش میں سربمہر کرکے بند کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔