Swat

جہانزیب کا لج، شعبہ پشتو کے زیر اہتمام سالانہ مشاعرے کا اہتمام

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کا لج کے شعبہ پشتو کے زیر اہتمام سالانہ مشاعرہ ہوا جس میں مختلف علاقوں کے شعرا اور کالج کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مشاعرے میں مرد شاعروں کے علاوہ خواتین شعرا نے بھی اپنا کلام سنایا۔ کالج کے شعبہ پشتو کے چیئرمین پروفیسر عطاء الرحمان عطا کے مطابق کالج ہر سال یہ مشاعرہ منعقد کرتا ہے جس کی وجہ سے کالج کے طلبہ کو غیر نصابی سرگرمی مل جاتی ہے۔ ان کی اپنی مادری زبان سے محبت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں