سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی نے طلبہ میں سات ملین روپے کے تعلیمی وظائف تقسیم کئے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے طلبہ و طالبات میں سات ملین روپے کے وظائفتقسیم کئے۔ یہ وظائف میرٹ کی بنیاد پر دیئے گئے جہاں پہلی، دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو چیک دیئے گئے۔ یہ وظائف پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو ہر سال دیئے جاتے ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ہم اپنے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے وظائف اور دیگر مراعات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
Swat
