سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے زیر اہتمام مختلف سٹوڈنٹس سوسائٹیز کی تنظیم نو کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ کے نئے عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔ پروسٹ آفس کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس سوسائٹیز کا مقصد طلبہ کو ایک بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کر سکیں۔
Swat
