سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف میں گیس کی فراہمی کی بندش کے خلاف یونیونسل سیدو شریف اور یونین کونسل گل کدہ کے اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سیدو شریف چوک میں دھرنا دیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں سابق تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود خالد اور دیگر نے کہا کہ پچھلے کئی ماہ سے سیدو شریف میں گیس کی فراہمی معطل ہے، جس کی وجہ سے علاقہ کے غریب لوگ ایل پی جی اور لکڑیوں کے استعمال پر مجبور ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ سوئی گیس سوات کے انچارج انجینئر میروس خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سیدو شریف کو 8انچ لائن سے منسلک کردیا گیا ہے۔ چند روز میں ٹیکنکل کام مکمل ہونے کے بعد سیدو شریف میں گیس کی فراہمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر چند روز میں گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا، تو سیدو شریف چوک میں مستقل دھرنا دیا جائے گا۔
Swat
