سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاک فوج کے بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئر نسیم انور نے کہاہے کہ سوات میں چندسال پہلے دہشت گردوں نے تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو نشانہ بناکر حکومتی رٹ کو چیلنج کیا۔ سوات کے بچوں پر تعلیم کے دروازے بند کرکے انہیں جہالت کی تاریکی میں دھکیلنے کی کوشش کی، تاہم پاک فوج نے عوام کے ساتھ مل کر ان ناسوروں کاخاتمہ کردیا۔ سوات میں کیڈٹ کالج کا قیام آسان کام نہیں تھا، لیکن آج امن کی فضا میں یہ ادارہ ایک تناوردرخت بن کرابھر رہا ہے۔ سوات کیڈٹ کالج میں کیڈٹس کی تعداد 100 سے بڑھا کر 120 کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کی تحصیل چارباغ میں سوات کیڈٹ کالج کے یوم والدین کے موقع پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Swat
