سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) محکمہ تعلیم سوات کے ایس اڈی او گل محمدنے کہاہے کہ کوئی بھی معا شرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ والدین اپنے بچوں پر تعلیم کے سا تھ سا تھ دینی اور اخلا قی تربیت پر خصو صی توجہ دیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے علا مہ اقبال سکول سسٹم کبل میں تقسیم انعا مات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے اے ایس ڈی او فضل ربی، حا جی فضل مو لا، رفیع اللہ، ملک اختر علی اور سکول پرنسپل فلک نا ز نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ بچوں کی عصری تعلیم کے سا تھ دینی تعلیم کو بھی نصاب کا حصہ بناناچاہیے، تاکہ ان کی اخلا قی تربیت بھی ہوسکے۔ اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کر کے حا ضرین سے خو ب داد وصو ل کی۔ تقریب میں پہلی، دوسری اور تیسری پو زیشن حا صل کرنے والے بچوں میں انعا مات تقسیم کیے گئے۔
