Swat

مہو ڈنڈ سنوجیپ ریلی، شکیل برکی نے میدان مار لیا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات کی حسین وادی کالام کے علاقہ مہوڈنڈ جھیل کے مقام پر سطحِ سمندر سے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر پہلی بارسنوجیپ ریلی کا مقابلہ پشاور کے شکیل برکی نے جیت لیا۔ خواتین ڈرائیوروں میں زویانے میدان مارلیا۔ سنو جیپ ریلی میں ملک بھر سے 60 ڈرائیوروں نے حصہ لیا۔ فرنٹیئر فور بائی فو کلب کی جانب سے مہو ڈنڈجھیل میں پہلی بار سنوجیپ ریلی کا میدان سجایا گیا، تو ملک بھر سے خطروں کے کھلاڑیوں نے ٹھان لی اور وادئی کالام پہنچ گئے۔ سنو جیپ ریلی میں پانچ خواتین سمیت 60 ڈرائیوروں نے حصہ لیا۔ وادئی کالام سے بتیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مہوڈنڈجھیل میں مقابلے کے لئے آبشار سے مہونڈڈجھیل تک چار کلومیٹر پر محیط ٹریک بنایا گیا تھا، جہاں ڈرائیوروں نے برف کو چیرتے ہوئے ڈرائیوکیا۔ پشاور کے ڈرائیور شکیل برکی نے مطلوبہ ہدف 1 منٹ 42 سیکنڈ میں طے کرکے میدان مار لیا، جب کہ خواتین میں زویا نے 2 منٹ 55 سیکنڈز میں منزل پر پہنچ کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔