Swat

برف باری دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد سوات پہنچ گئی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں سڑکوں کی حالت بہتر ہونے کے بعد برف باری دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد سوات پہنچ گئی۔ کرنل شیر خان انٹر چینج سے چکدرہ تک سوات موٹر وے، چکدرہ سے مینگورہ، مینگورہ سے بحرین، کالام، ملم جبہ اور میاندم کی سڑکیں تعمیر ہونے کے بعد سیاحوں نے سوات کا رخ کرلیا ہے۔ کالام ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالودود نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ 2005ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ موسم سرما میں بڑی تعداد میں سیاح سوات آرہے ہیں۔ کالام کے تمام ہوٹلز سیاحوں کے لئے کھلے ہیں۔ لاہور سے آنے والے سیاح خرم زبیری نے مشرق کو بتایا کہ ہمیں یقین نہیں تھا کہ سوات کی سڑکیں تعمیر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے موٹروے سے مینگورہ، کالام اور ملم جبہ کا سفر آرام دہ کیا۔ راستے میں دریائے سوات اور سوات کے قدرتی نظاروں سے محظوظ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے صرف موسم گرما میں آتے تھے، لیکن سڑکوں کی انتہائی خراب حالت کی وجہ سے پچھلے دس سالوں سے سوات نہیں آئے۔ اب تو بچوں نے بھی کہہ دیا ہے کہ ہم گرمی اور سردی کی چھٹیوں میں ہر سال سوات آئیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔