Swat

ریسکیو 1122 کے سالانہ ہونے والے مختلف حادثات کی رپورٹ جاری

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    ریسکیو 1122 سوات کی جانب سے گزشتہ سال 402 ٹریفک حا د ثا ت، 224 آگ لگنے، 3412 میڈیکل ایمر جنسیاں، ڈوبنے کے28، لڑائی جھگڑے کے 29، ریکوری کے 329 واقعات رونما ہو ئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسف ز ئی نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے تقریبا ً 3608 زخمیوں اور بیماروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ اس دوران 52 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے ٹریفک کے ہجو م کے باوجود اوسط ٹا ئم6.3 منٹ میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسرعمران خان یوسف زئی نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی خدمات بلا کسی تفریق فراہم کیں۔سوات بھر میں پچاس ہزارسے زائد افراد کو بنیادی زندگی اور آگ سے بچاؤ سے متعلق تربیت فراہم کی جن میں سکول، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری اور پرائیوٹ ادارے، پولیس اور دیگر ادارے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں