Swat

سوات پولیس نے 2019ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات پولیس نے سال 2019ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ اس سلسلے میں ڈی پی او سوات کی صدارت میں پولیس افسروں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق گذشتہ 618.255 کلو گرام چرس، 34.589 کلوگرام ہیروئن، افیون 2.305گرام، آئس 0.460 گرام اور دیسی شراب 2989 لیٹر برآمدکی۔ اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سوات پولیس نے کلاشنکوف31 عدد، رائفل16 عدد اور شاٹ گن388عدد برآمد کئے۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کے دوران سال 2019ء میں سوات پو لیس نے 254 مجرمان اشتہاری، 35230 مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد گرفتار کئے۔ اسی طرح جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلعی پولیس سوات نے ایک سال کے دوران میں 384726 گاڑیوں کو بذریعہ وہیکل ویری فکیشن سسٹم(VVS) چیک کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔