سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) شانگلہ کے رہائشی بی ٹیک کے طالب علم کو نامعلوم افراد نے سوات میں گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی میں ایک نوجوان کی لاش ملی جس کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش 27سالہ محمد عارف ساکن داموڑئی شانگلہ کی ہے جو سرحد یونیورسٹی پشاور میں بی ٹیک کے فائنل ائیر کا طالب علم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو کسی اور جگہ قتل کرکے لاش کو برہ بانڈئی میں پھینکا گیا ہے۔ مقتول کے جسم پر گولیوں کے چھے نشانات ہیں۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
Swat
