سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) بحرین روڈ پر جیپ گرنے سے ڈرائیور اور دو سیاح زخمی ہوگئے۔ کراچی سے آنے والے سیاح ایک جیپ میں بحرین آرہے تھے کہ برف کے باعث گاڑی پھسلنے سے گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور آفتاب حسین شدید زخمی اور دو سیاح شیراز اور صدف سکنہ کراچی زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
