Swat

سوات کے پوش علاقہ کانجو ٹاؤن شپ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات کے پوش اور محفوظ سمجھے جانے والے علاقہ کانجو ٹاؤن شپ میں مسلح افراد نے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر لوٹ لیا۔ تین مسلح افراد محمد رحیم کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو ایک کمرہ میں بند کرکے گھر میں موجود سونا، پستول، موبائل اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ گذشتہ روز اخون بابا سیدو شریف میں بھی پانچ مسلح افراد نے اس طرح ایک گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔