سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ”نوے جوند“ کی دکھی انسانیت کے لئے خدمات قابل قدر ہیں۔ منشیات سے پاک صحت مند معاشرے کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس لئے ہم سب کو آج اپنے پیارے ملک پاکستان کو نشہ کی لعنت سے پاک کرنے کا عزم کرنا ہوگا اور نشے سے پاک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹھانے مینگورہ میں نوے جوند ری ہیب سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نوے جوند کے ڈائریکٹر ریاض حیران،معززین علاقہ اور پی ٹی آئی کے ورکرز کثیر تعداد میں موجود تھے۔
Swat
