Swat

برہ بانڈئی،طالب علم کے قتل کا ڈراپ سین،قاتل میاں بیوی نکلے

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی میں ملنے والے قتل شدہ طالب علم کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ میاں بیوی قاتل نکلے۔ 13 جنوری کو شانگلہ کے رہائشی سرحدیونیورسٹی پشاور کے بی ٹیک کے فائنل ائیر کے طالب علم محمد عارف کی لاش برہ بانڈئی میں سڑک کے کنارے ملی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمان، اس کی بیوی نورین اور عبدالرحمان کے بھائی شکیل نے مقتول کو اپنے گھر شہید آباد مینگورہ میں قتل کرکے لاش گاڑی میں ڈال کر برہ بانڈئی میں سڑک کنارے پھینک دی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمان، اس کی بیوی نورین کو آلہئ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا اور شکیل تاحال فرار ہے۔ وجہئ قتل کے بارے میں معلومات تاحال دستیاب نہ ہوسکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔