Swat

مینگورہ، رپورٹ درج نہ کرانے پر خواجہ سراؤں کا احتجاج،پولیس اسٹیشن پر حملہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)    مینگورہ پولیس سٹیشن میں خواجہ سراؤں کی رپورٹ نہ درج کرانے پر خواجہ سراؤں نے احتجاج کیا اور پولیس اسٹیشن مینگورہ پر حملہ کردیا۔ مشتعل خواجہ سراؤں نے مینگورہ تھانے پر پتھروں اور اینٹوں سے حملہ کیا جس کی وجہ سے سیدو شریف، مینگورہ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔ خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ہم پر پچھلے رات کو حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔ پولیس نے ملزمان کو چھوڑ دیا۔ خواجہ سراؤں نے الزام لگایا کہ پولیس نے مزاکرات کے نام پر دو درجن سے زائد خواجہ سراؤں کو حوالات میں بند کردیا ہے۔ ایس ایچ او مینگورہ نے رابط پر بتایا کہ پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ اور حملے کے بعدہم نے سیلف ڈیفنس اور ٹریفک کو بحال کر نے کے لیے قانونی کارروائی کی۔ خواجہ سرا نعمت علی اور سجاد علی، حسین علی کے مابین جھگڑا ہوا تھا۔ نعمت علی کے کہنے پر ہم نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو عدالت نے ضمانت دی۔ ملزمان کی ضمانت پر خواجہ سرا مشعل ہوگئے اور پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔