سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات امداد اللہ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نورالہٰدی نے ریجنل انفارمیشن آفس سوات اور پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کا دورہ کیا۔ وہ ایم ایف 98 ریڈیو کے ٹرانس مشن روم اور سٹویو بھی گئے۔ وہاں پر موجود ٹرانس مشن انجینئرنے انہیں ریڈیو ٹرانس مشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری نشریات 50 کلومیٹر کے سراؤنڈنگ ایریا میں سنی جارہی ہے، جس میں سامعین کی طبع تفریح کے مطابق پروگرامات پورے دن کی نشریات میں شامل ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی غرض سے سرکاری ادارو ں کے اعلیٰ حکام کو نشان دہی کے علاوہ افسران کو ریڈیو کے سٹوڈیو مدعو کرکے انہیں عوام سے براہِ راست رابطہ میں رکھا جاتاہے۔ اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات امداد اللہ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نورالہٰدی سے محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا،جب کہ انہوں ریڈیو سوات عملہ کی کارکردگی کو سراہا۔
