Swat

مٹلتان ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے متاثرین کے حقوق پر سودابازی کی گئی ہے، عبدالحکیم

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    مٹلتان کالام کے رہائشی عبدالحکیم نے الزام عائد کیا ہے کہ حلقہ پی کے 2 کے ایم پی اے میاں شرافت علی خان نے مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرین کے حقوق پر سودابازی کی۔ خود ساختہ کمیٹی کے ذریعے متاثرین کی اراضی ہڑپ کی ہے۔ انہوں نے سوات پریس کلب میں ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق ایم پی اے سید جعفر شاہ کے دور میں مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اراضی متاثرین کے لئے 2016-17ء میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس میں ایک کنال اراضی کی رقم دس لاکھ روپے مختص کی گئی تھی، لیکن اب ایم پی اے شرافت علی خان کی خودساختہ کمیٹی متاثرین کو ایک کنال کی قیمت 10 لاکھ کے بجائے 6 لاکھ روپے دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری بیوی مسماۃ بے نظیرہ اور ساس دُردانہ عرف گل دانہ کی بھی مٹلتان ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ میں متاثر ہوئی ہے، لیکن انہیں بھی فی کنال دس لاکھ کے بجائے 6 لاکھ روپے دیے جارہے ہیں، جنہوں نے لینے سے انکار کردیا ہے۔ اس لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور اعلیٰ حکام فوری طور پر مداخلت کرکے ریاست مدینہ کے دعویدار حکومت میں ہمیں انصاف فراہم کرنے اور مٹلتان ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے متاثرہ اراضی مالکان کو پوری رقم دینے کے لئے احکامات جاری کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔