Swat

شاہ ڈھیرئی، شوہر نے راہ چلتی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)    تحصیل کبل کے علاقے شاہ ڈھیرئی شوہر نے راہ چلتی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی محمدعثمان کے مطابق واقعہ شام کے وقت پیش آیاجب مقتولہ مسماۃ (خ)اپنے شوہرشرافت علی کے ہمراہ جارہی تھی۔  شوہر نے موقع پاکر اس پر گولیاں چلا کر قتل کردیااور ڈراما رچایا کہ مخالفین نے فائرنگ کردی، تاہم پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی ملزم کوگرفتار کرلیا، جس نے راز اُگل دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے بیرونِ ملک مقیم ہونے کے دوران اس کی بیوی کے دوست عمرزیب کو قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد خاتون دارالامان منتقل کی گئی تھی۔ کچھ عرصہ قبل ملزم واپس آیا، اور بیوی کو اپنی ضمانت پر رہا کرادیا اور مخالفین پر الزام لگانے کا موقع کی تلاش میں انتظارکرتے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں