سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کبل کے صدر غفور خان اور سابق تحصیل کونسلر عثمان غنی نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھا نا جرم ہے، تو یہ جرم کرتے رہیں گے۔ جیلیں اور مقدمے ہمیں اپنے مشن سے نہیں روک سکتے۔ ناکام حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے بازآجائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خادم ہیں۔ عوام کے حقوق کے لئے آوازبلند کرتے رہیں گے۔ اگر کوئی اسے جرم سمجھتاہے، تو ہم یہ بار بار کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیلیں، گرفتاریاں اور جھوٹے مقدمے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔
Swat
