Swat

ملم جبہ،چیف آف دی ائیر سٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ مقابلے جاری

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سطح سمندر سے 9200 فٹ بلندی پر سوات کے برف پوش علاقہ ملم جبہ میں چیف آف دی ائیر سٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کے مقابلے جاری ہیں، جس میں افغانستان سمیت 9ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ پہلے دن پاکستانی اسکیئرمحمد کریم نے الپائن اسکی کپ میں مردوں کی جائنٹ سلالم کیٹیگری کا مقابلہ جیت لیا۔ یو کرائن اسکیئرز نازاریٹے اور آئیوان کراوچک نے اس کیٹیگری میں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں پاکستا نی اسکیئرز چھائی رہیں۔ کوشیم صاحبہ، عمائمہ ولی اورجیا علی بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ ان مقابلوں میں افغانستان، آز ر بائیجان، برطانیہ، ترکی، تیمور، تاجکستان، کینیڈا، یونان اور یوکرائن سے36 انٹرنیشنل اسکیئرز اس چمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مقابلے نہ صرف پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیں گے بلکہ ملک میں دوسرے کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔