سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید نے سوات کا دورہ کیا۔ دونوں نے وزیر اعلیٰ کیی رہائش گاہ پر کھلی کچہری منعقد کی۔ وزیر اعلیٰ نے علاقے کے مسائل سنے اورزیادہ تر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ بعد میں وزیر اعلیٰ نے اپنے حلقہ میں حال ہی میں فوت ہونے والے بعض افراد کے گھر جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلیٰ آج اتوار کو اپنے حجرہ میں لوگوں کے مسائل سنیں گے۔
Swat
