Swat

غریب عوام میں زکوٰۃ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کی جائے گی، ملک اختر علی خان

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)   ضلعی زکوٰۃ کمیٹی سوات کے چیئرمین ملک اختر علی خان نے کہا ہے کہ غریب عوام میں زکوٰۃ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کی جائے گی۔ لوکل چیئرمین کی نامزدگی پر کام تیز کیا ہے۔ عوام کو زکوٰۃ کی فراہمی کا عمل جلد شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ کا شفاف نظام بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کو میرٹ پر زکوٰۃ ان کی دہلیز پر فراہم کیا جائیگا۔  نادار لوگوں کی فلاح و بہبود اور ان کے علاج معالجے کے لئے صوبائی حکومت نے خطیر رقم مختص کی ہے، جس کی تقسیم کے لئے شفاف طریقے سے کام کررہے ہیں۔  صوبائی چیئرمین انجینئر عمر فاروق مستحقین کو فوری طور پر زکوٰۃ کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں