Swat

ڈی سی سوات دفتر، عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے کمپلینٹ سیل قائم

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)   ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے فوری طور پرکمپلینٹ سیل قائم کیا گیا ہے، جہاں پر عوام اپنے مسائل سے متعلق شکایت ٹیلی فون پر بھی درج کرا سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو کمپلینٹ سیل کی ذمہ داری سونپنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ ایک ذمہ دار افسر کی وہاں پر ڈیوٹی لگائی جائے جو عوامی شکایات کا صحیح طریقہ سے ریکارڈ رکھنے اور بعد میں ان کو متعلقہ اداروں تک پہنچانے کا بندوست کرے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایت مندرجہ ذیل نمبر پر درج کرائیں، اور کسی بھی سرکاری محکمے سے متعلق اپنی شکایات کو ضرور عوامی خدمت کے لئے مقررہ سرکاری انچارج کے نوٹس میں لائیں۔شکایات سیل کا فون نمبر 9240350 ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔