Swat

جنگلات کی کٹائی پر پابندی، محکمہ کے اہلکار تنخواہ کس چیز کی لے رہے ہیں؟محمد علی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات کے جنگلات مالکان نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کی کٹائی پر 1993ء سے پابندی ہے۔ اس کے باجود محکمہ فارسٹ، ایف ڈی سی اور ورکنگ پلان وغیرہ عرصہ 27 سالوں سے مکمل مراعات اور کروڑوں روپیہ ماہوار تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ جنگل مالکان نے محمد علی کے ذریعے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ جنگلات کے کچھ ادارے صرف اس لئے بنائے گئے تھے کہ وہ کٹائی اور مالکان کی رایلٹی ادا کریں، لیکن اب جب جنگلات کی کٹائی پر پابندی ہے، توان اہلکاروں کا کوئی کام نہیں اور یہ سیکڑوں اہلکار کروڑوں روپے کی تنخواہ اور مراعات بغیر کام کیے حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جب پی ٹی آئی حکومت نے سائنسی طریقہ کار کے ذریعے جنگلات کی مارکنگ کی اجازت دے کر کئی سالوں سے ورکنگ پلان کی بک تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، تو وہ بھی تاحال محکمہ ورکنگ پلان کی غفلت کی وجہ سے تیار نہیں کیا جاسکا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔