Swat

سوات میں بھی مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)     مادری زبانوں کا عالمی دن سوات میں بھی منایا گیا۔ اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ میونسپل کمیٹی سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ مٹہ میں مادری زبان کی اہمیت کے حوالے سے تقریب اور بعد میں پشتو مشاعرہ کیا گیا۔ رحیم آباد میں اے این پی کے جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان کے حجرہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقاریب میں مقررین کا کہنا تھا کہ مادری زبان جو لوگ بھول جاتے ہیں، تاریخ بھی ایسے لوگوں کو بھلا دیتی ہے۔ اس لئے سب لوگوں کو اپنی مادری زبان بولنا اور لکھنا چاہیے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔