سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار محبوب الرحمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف سوات کے مین کیمپس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ ان شاء اللہ دسمبرتک یونیورسٹی اپنی بلڈنگ میں منتقل ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز چارباغ میں نئی بلڈنگ کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات یونیورسٹی کی نئی بلڈنگ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جس میں ہاسٹل،روڈزاور لائبریری کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ ایڈ منسٹریشن بلاک پر کام ستر فیصد مکمل ہوچکا ہے۔
