Swat

ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس جہانزیب نفیس کی صدارت میں منعقد

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس کمیشن کے دفتر میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیشن کے چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ نے کی۔ کمیشن کے ممبران فداحسین، فیض محمد خان،احمد شاہ، ابنِ امین اور حمیرا بی بی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مختلف عوامی درخواستوں پر کارروائی ہوئی۔ پولیس کے خلاف عوام کی طرف سے درج کی گئی شکایات پر فریقین کے دلائل سنے گئے۔ بعض کیسز میں فریقین کے درمیان باہمی رضامندی سے صلح بھی کروائی گئی، جبکہ بعض کیسوں میں پولیس کو تحریری جوابات کیلئے وقت دیا گیا۔ بعض درخواست گزاروں سے شہادتیں اور ثبوت آئندہ پیشی پر طلب کئے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔