Swat

جاوید اللہ خان اپنے خاندان کے 16ویں شہید ہوگئے، خصوصی رپورٹ

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والہ سیاسی و سماجی شخصیت جاوید اللہ اپنے خاندان کے سولہویں شخص ہیں۔ اس سے قبل اس خاندان کے 15افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ متاثرہ خاندان کے نثارخان اور ندیم نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے خاندان کو صرف امن کا ساتھ دینے پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اب تک ہمارے خاندان کے 16 افراد کو امن کمیٹی کے رکن ہونے اور امن کی بات کرنے پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت کب انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کرے گی۔ ان کے خاندان کو کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی نظریں حکومت پر ہیں کہ وہی ان کے خاندان کو جواب دیں کہ ان کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے؟

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔