سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض علی خان کی زیر صدارت دیہی شماری2020ء کے سلسلے میں ضلعی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان ادارہ شماریات کی طرف سے شوکت علی خان آفیسر شماریات نے شرکت کی۔ انہوں نے میٹنگ میں موجود ضلع اور تحصیل کے افسران کو دیہی شماری 2020ء کی ضرورت، اہمیت اور طریقہ کار کے متعلق وضاحت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں نویں دیہی شماری 2020ء میں اعدادو شمار اکھٹے کرنے کا کام تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔
