Swat

دھواں چھوڑنے اور شور کرنے والے رکشوں کے خلاف طبل جنگ بج گیا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر امتیاز احمد نے عوامی شکایات پر دھواں چھوڑنے والے اور مقررہ حد سے زیادہ شور کرنے والے رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔ کارروائی کے دوران 200 کے قریب ٹو سٹروک رکشوں کوجدید ترین آلات کے ذریعے چیک کیا گیا جن میں مطلوبہ معیار پر اترنے والے رکشوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔ ان کے شیشوں پر سٹیکر چسپاں کئے گئے جبکہ کچھ کو دھواں چھوڑنے اور زیادہ شور کرنے پر چالان کیا گیا اور ان کو متنبہ کیا گیا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر اپنے رکشوں کو مطلوبہ معیار کے مطابق ٹھیک کرالیں ورنہ پھر اگلے مرحلے میں ان کو بند کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔