Swat

سائن اور بلز بورڈ کے خلاف آپریشن،تاجر برادری سراپا احتجاج

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں انتظامیہ کی جانب سے سائن بورڈ زاور بلز بورڈ کے خلاف آپریشن کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ کمشنر ملاکنڈ غریب عوام سے روزگار چھین رہا ہے۔ کاروبار کو تحفظ دیا جائے، ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا۔ سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے مینگورہ شہر سمیت ضلع سوات میں سائن بورڈز اور بلز بورڈز کے خلاف آپریشن پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائن بورڈز اور بلز بورڈز پوری دنیا میں لگے ہوئے ہیں، لیکن کمشنر ملاکنڈ نے سوات میں نئے قوانین نافذ کررہے ہیں۔  غریب ٹھیکیداروں کے سائن بورڈز وغیرہ بغیر کسی نوٹس کے غیر قانونی طور پر اتار کر سرکاری قبضے میں لیے جا رہے ہیں، جس سے ہزاروں لوگوں کا روزگار داؤ پر لگ گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔