Swat

مینگورہ، تاجر برادری اور ایڈورٹائزمنٹ ایجنسی والوں کا مظاہرہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات کی تاجر برادری اور ایڈورٹائزمنٹ ایجنسیوں میں کام کرنے والے افراد نے سوات میں سائن بورڈز اتروانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نشاط چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا جہاں مظاہرین سے اپنے خطاب میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر الحاج زاہد خان، ڈاکٹر خالد محمود، حاجی حیات علی اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹی ایم اے مینگورہ نے بل بورڈز کے لئے قانونی طور پر ٹھیکہ دیا ہے، جس سے ان کو ماہانہ لاکھوں روپے کی آمدنی ہوتی ہے۔ انتظامیہ نے تمام بورڈ ہٹانے کا حکم دیا ہے جو کاروباری طبقے کا معاشی قتل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قانونی بل بورڈز کے خلاف کارروائی کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر اور صدر عبدالرحیم کے درمیان مذاکرات ہوئے جس پر ان کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے آپریشن بند کرنے اور تمام بل بورڈز واپس کرنے کی ہدایت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔