Swat

ہائی کورٹ کی طرف سے جی ایم سوئی گیس کو جرمانہ کرنے کی سزا معطل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)      پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے سنگل بنچ کے جسٹس وقار احمد نے کنزیومر کورٹ سوات کی جانب سے ایس این جی پی ایل کے جی ایم کو سنانے والی سزا کو معطل کردیا۔ کنزیومر کورٹ کے جج نے سوات میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے کیس میں ڈاکٹر خالد محمود وغیرہ کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد جی ایم کو دس لاکھ روپے جرمانہ اور دس لاکھ روپے صارفین کو تلافی دینے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد ایس این جی پی ایل نے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ محکمہ کی جانب سے بیرسٹر اسد حمید الرحمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں قدرتی گیس کی کمی ہے۔ محکمہ کے جی ایم لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے ذنہ دار نہیں ہیں۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ہائی کورٹ کے جسٹس نے کنزیومر کورٹ کی سزا کو معطل کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔