سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے کوٹ میں سرکاری ایمبولینس گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل چارباغ کے علاقے کوٹ میں خوازہ خیلہ اسپتال کی ایمبولینس گاڑی نمبر X68-5132I Islamabadنے موٹر سائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پنسٹھ سالہ رحم جان ولد تازہ گل سکنہ گلی باغ موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سیدوشریف اسپتال منتقل کردی گئی پولیس نے ایمبولینس ڈرائیور کاکاخان ولد شہزادہ سکنہ لنگر خوازہ خیلہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Swat
