Swat

سوات، نئے تعینات ڈی پی او نے چارج سنبھال لیا، مختلف دفاتر اور تھانوں کا دورہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات پولیس کے نئے تعینات ڈی پی او قاسم علی خان نے چارج سنبھالنے کے بعد پولیس کے مختلف دفاتر اور تھانوں کا دورہ کیا۔ جاوید اقبال پولیس لائن میں پولیس دربار سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سوا ت پو لیس اچھی کا رکر دگی کا مظا ہر ہ کر رہی ہے۔ امن و امان کی خاطر سیکورٹی فورسز،سوات پولیس اور سوات کے عوام نے بے تحاشا قربانیاں دی ہیں۔ پو لیس افسرا ن و اہلکا را ن دورا ن ڈیو ٹی ایس او پی پر عمل در آمد یقینی بنا ئے۔ ڈی پی او نے کہا کہ پو لیس اہلکا را ن اپنے جا ئز مسا ئل کے لیے ہر جمعرات کو ڈی پی او آفس میں آسکتے ہیں، جہاں ان کے جائز مسائل کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے پولیس کو کہا کہ وہ اور عوام مل کر سوات سے جرائم اور منشیات کا خاتمہ کریں اور پائیدار امن کو یقینی بنائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔